لاہور( ایم این پی) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ڈویژنل ایس پیز صاحباں سے ملاقات ،ایس پی کینٹ سہیل فاضل، ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی ملک اکرام نے شرکت کی۔سی ٹی او نے ملاقات میں مجموعی ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا گیا،بہترین ورکنگ اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کےلئے 04 نئے سیکٹرز قائم کردئیے گئے، مغلپورہ، شالیمار، ٹھوکرنیازبیگ اور جوہر ٹاؤن جبکہ ڈیفنس فیز5،فیز6،فیز7،فیز8،بیدیاں روڈ،برکی روڈ کےلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیا، سی ٹی او لاہور کا منعظم ٹریفک کیلئے زیرو ٹولرنسی پالیسی اپنانے کا حکم، بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ،ون وے اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، کوئی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل چلاتے نظر نہ آئے، عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی بائیومیٹک مشینوں سے حاضری اور سیف سٹی کمیوں کیمروں سے موثر سرویلنس کو یقینی بنایا جائے گا، ناکارہ اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس چلنے والی گاڑیوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جارہا ہے،
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ڈویژنل ایس پیز صاحباں سے ملاقات
Media Network Pakistan