ستوکتلہ میں ڈکیتی مرڈر کا سراغ مل گیا،ملزمان گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی)ستوکتلہ میں ڈکیتی مرڈر کا سراغ مل گیا،ملزمان گرفتار. ستوکتلہ پولیس نے 12 گھنٹے کے دوران ہی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے۔ملزمان میں مرزا احمد،احمد، عمران اور سنی رائیڈر شامل ہیں،ملزمان نے اپنے ایک ساتھی کو مالشی کے روپ میں گھر بھیجا،واردات کے دوران شہری آصف کی آنکھ کھلی تو اس نے شور مچا دیا۔ملزمان نے شہری آصف کو پسٹل کے بٹ مار کر قتل کیا اور گھر سے ایک کروڑ کی گاڑیاں، رائفل اور قیمتی سامان لے گئے۔ملزمان کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ایس پی صدر کی ریڈنگ پارٹی کو شاباش،انعام اور نقد انعام کی سفارش

اپنا تبصرہ بھیجیں