Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ریٹائرڈ ڈی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب چوہدری ناصر محمود وڑائچ امریکہ میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں. دفتر آئی جی جیل خانہ جات سمیت تمام ریجنل دفاتر اور جیلوں میں چوہدری ناصر محمود وڑائچ کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کی گئی ہے۔نمازِ جنازہ میں محکمہ جیل خانہ جات کے افسران و اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ چوہدری ناصر محمود وڑائچ کا شمار محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے فرض شناس ، معاملہ فہم ، دور اندیش اور ماتحت پرور افسران میں ہوتا تھا ، جن کی محکمہ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔اس ناقابل تلافی نقصان پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ چوہدری ناصر محمود وڑائچ کے درجات بلند کریں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کریں۔ آمین