لاہور ( ایم این پی) سنٹرل جیل راولپنڈی میں ذہنی مریض قیدیوں کیلئے مختص وارڈ کے ایک سیل جس میں پانچ عادی منشیات قیدی بند تھے اُن میں سے ایک ذہنی مریض منشیات کیس کے حوالاتی احسن ولد عبدالمجید نے سیل میں بند سوئے ہوئے دیگر ذہنی مریض حوالاتیوں پر نصف شب کے بعد ٹوائلٹ کی دیوار سے اینٹ اکھاڑ کرحملہ کردیا اور اینٹ سے وار کرکے زخمی کردیا۔
ڈیوٹی پر مامور ملازمین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے زخمی ذہنی مریض حوالاتی اعجاز ربانی ولد غلام ربانی ، شیراز احمد ولد فاروق احمد اور حماد علی ولد گلفراز کو فوری طبی امداد کیلئے بیرون جیل ہسپتال شفٹ کیا ، جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہسپتال میں حوالاتی اعجاز ربانی ولد غلام ربانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا جبکہ دیگر دو اسیران کا بیرون ہسپتال علاج معالجہ جاری ہے۔جیل انتظامیہ کی اطلاع ملتے ہی
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن رانا راؤف اپنی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ واقعہ کی تفصیلی انکوائری کا خکم دے دیاانکوائری رپورٹ کی روشنی میں اگر کسی افسر یا اہلکار کی غفلت ثابت ہوئی تو اُن کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سنٹرل جیل راولپنڈی میں ذہنی مریض قیدی نے دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر اینٹ سے حملہ کر دیا
Media Network Pakistan