علمی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر میلے کا انقعاد

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی)لاہور پریس کلب میں عالمی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک میلے کا اہتمام کیا گیا،جس میں مختلف سیشنز رکھے گئے ۔ میلہ دوپہر بارہ بجے سے شروع ہوکر رات بارہ بجے تک نہایت کامیابی سے جاری رہا ۔پرنسپل اسلامیہ کالج ریلوے روڈ ڈاکٹر عباد نبیل شاد کی زیر صدارت ہونے والے پہلے سیشن میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور)کے ظہیر وٹو، ڈاکٹر شبنم اور پروین ملک نے بڑے خوبصورت اور جامع انداز میں پنجابی زبان کی تدریس وترویج میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کیااور بڑی درد مندی سے ان رکاوٹوں کو دُور کرنے کی اپیل کی۔دیگر سامعین کے علاوہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی کے طلبہ و طالبات بھی اس مذاکرہ میں بطور سامعین شریک تھے۔اس سیشن کی کمپیئرنگ ڈاکٹر جواز جعفری نے کی ۔میلے کے انتظامات میں اعجاز مرزا،سعید اختر،شہزاد فراموش،بابا نجمی اور اقبال بخاری نے بھر پور کاوشیں کیں۔کلب کے صحن میں پنجابی کتابوں کے سٹال بھی لگائے گئے۔چودھری عرفان بھنڈر نے جٹ فیڈریشن کی جانب سے پنجابی ڈیرہ سجایا،ڈھول ،لڈی اور بھنگڑے کا اہتمام بی کیا گیا۔نوشاد نے بانسری کی دلکش دھن پر بڑے خوبصورت گیت سنائے جبکہ سنگر انمول فاطمہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔پنجابی زبان کے اس جگت دیہاڑ میں ڈاکٹر پروفیسر محمود شوکت،مدثر اقبال بٹ،پروفیسر ناصر بشیر،ضیغم عباس ،حسیب پاشا(المعروف ہامون جادوگر)پرنس اقبال گورائی ،اقبال حسین لکھویرا،عظیم نذیر ،انجم رشید ،عائشہ اسلم ،الیاس گھمن ،پروفیسر زبیر احمد،اویس باجوہ ،اداکار راشد محمود ،واجد علی ،مشتاق قمر،اداکارہ ڈولی ،مبشر حسن ،ڈاکٹر سعادت علی ثاقب ،ڈاکٹر امجد طفیل،عبدالقدوس کیفی ،عتیق انوار راجہ سمیت متعدد معروف اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔صحافیوں کے ایل خانہ بھی اس تقریب میں شریک تھے۔تقریب کا آخری آئیٹم بابا نجمی کی صدارت میں مشاعرہ تھا۔جس میں ارشد منظور ،ملک ارشاد،ارشد نعیم،نصیر احمد،صابر علی صابر،ناصر بلوچ،افضل ساحر،طارق نور،ڈیوڈ پرسی ،یوسف پنجابی اور دیگر شعراءنے اپنا کلام سنایا،نظامت کے فرائض سرفراز انور صفی نے انجام دیئے۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے میلے کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکاءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں