ایم کیوایم کا وفد آج شہباز شریف سے ملاقات کرے گا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے 3 رکنی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ملاقات شام 4 بجے لاہور میں ہوگی۔

ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے۔ ن لیگ کی کمیٹی شہباز شریف کو معاملات پر بریفنگ دے گی۔ اس قبل ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں نے نئے حکومتی سیٹ اپ میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں