لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جائزہ اجلاس .لاہور کے ڈویژنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز اورانچارج انویسٹی گیشنز اور ایس ایس او آئی یو انچارجز کی بھی شرکتاس موقع پر ڈاکٹر انوش مسعود نے پینڈنگ اور زیر التوا مقدمات بارے تمام ڈویژنز کی پراگرس رپورٹ چیک کی،انھوں نے کہاتمام ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر ایک سرکل وزٹ کریں اور تھانیداروں سے مثل چیک کریں، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان، اشتہاریوں اور بجلی چوروں کی گرفتاری کیلئے تشکیل ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا.پینڈنگ روڈز اور چالانی ریشو بہتر نہ بنانے پر افسران پر اظہارِ برہمی، تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں، اشتہاریوں اور بجلی چوروں کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، .افسران متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ رکھیں۔ تمام انچارجز کو SIPS کے تحت تھانہ کی صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایات۔افسران ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیموں سے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں، ٹارگٹ پورے نہ کرنے والے افسران کو اپنی سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں، اب جو کام کرے گا وہی سیٹ پر رہے گا، غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو ہر صورت میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
Media Network Pakistan