لاہور(ایم این پی)ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی کی اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ قتل، اندھے قتل، ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار.مقدمہ نمبر:5910/23 مورخہ: 20-12-2023 تھانہ:ہنجر وال جرم:302/.انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال۔۔ ڈکیتی کی واردات کے بعد مدعی مقدمہ کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار.گرفتار ملزم فیاض عرف گلابی نے جنرل سٹور پر شہری شہزاد محمودسے20 ہزارروپے کی ڈکیتی کی واردات کی،.5روز بعد شہزاد محمود نے ملزم فیاض عرف گلابی کو ٹھوکر نیاز بیگ پر پہچان لیا،.شہزاد محمود نے فیاض کو پکڑنے کی کوشش کی تو فیاض عرف گلابی نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہری شہزاد موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا.ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے اور ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،مقدمہ نمبر:169/24 مورخہ: 09-01-2024 تھانہ:ہنجر وال جرم:302/34/109.انویسٹی گیشن پولیس ہنجر وال۔۔دوہرے قتل کی سنگین واردات کا مرکزی ملزم گرفتار.ملزم فہد شفقت نے اپنے 2برادر نسبتی مزمل علی اور مدثر علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم نے 2ماہ قبل مقتولین کی بہن کومل سے لو میرج کی تھی،بعد ازاں گھریلو ناچاکی پر کومل نے عدالت سے خلع حاصل کر لی، علیحدگی کو روکنے کے لیے پنچائیت وغیرہ بھی ہوتی رہیں،ملزم کو کومل سے علیحدگی کا رنج تھا جس وجہ سے ملزم نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے مزمل اور مدثر کو قتل کر دیا.ملزم سنگین واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے گرفتارکر لیا گیا،مقدمہ نمبر:178/24 مورخہ تھانہ:گلشن اقبال جرم:399/401.انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال۔۔ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے2ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں حنظلہ اور محمد علی شامل.ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت ہوزری سٹالز وغیرہ سے چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے،ملزمان لگژری گاڑیوں کے ٹائر، الائے رم اور فرنٹ بیک لائٹیں چوری کرنے کی درجنوں وارداتیں کر چکے ہیں.ملزمان سے تقریباً 53لاکھ روپے مالیت کے آلائے رم، ٹائر، 2ڈگی کرولا، سیویک،دیگر سپیئر پارٹس سمیت سامان ہوزری برآمد .ملزمان کے خلاف تھانہ گلشن اقبال، وحدت کالونی، مسلم ٹاؤن، اقبال ٹاؤن مصطفی ٹاؤن سمیت مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں۔مقدمہ نمبر:269/24 مورخہ:15-01-2024 تھانہ:نوانکوٹ جرم:363.انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ۔۔اغواء ہونیوالی3سالہ بچی آرزو بازیاب، ملزم گرفتار.انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3سالہ بچی کو بازیاب کروا کر ملزم عبدالحمید کو گرفتار کر لیا گیا.ملزم معصوم بچی کو اغواء کر کے گوجرانوالہ لے گیا تھا،.پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں سمیت مختلف معلومات کی روشنی میں بچی کو بازیا کروایا.شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن مغیث احمدہاشمی
ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
Media Network Pakistan