لاہور پولیس عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پر عزم ہے، ڈی آئی جی آپریشن لاہور

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہور پولیس عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پر عزم ہے، لاہور میں انتخابی سرگرمیوں اور پولنگ کے پر امن انعقا دکو یقینی بنایا جارہا ہے، صوبائی دارالحکومت میں 26ہزار سے زائد افسران و اہلکاران سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 1685پولنگ بلڈنگز پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پولنگ ڈے پر2ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گی، امن و امان کے قیام کیلئے پولنگ بلڈنگز کے اطراف 4درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا جائے گا، انتخابی عمل کو پر امن بنانے کیلئے پولنگ بلڈنگز کے اطراف خصوصی ناکے بھی لگائے جائیں گے، تمام ڈویژنز میں الیکشن مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن لاہور

اپنا تبصرہ بھیجیں