منتظر مہدی نے ڈی آئی جی(ایڈمن) لاہورکے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی)منتظر مہدی نے ڈی آئی جی(ایڈمن) لاہورکے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔منتظر مہدی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے۔منتظر مہدی نے 2005ء میں محکمہ پولیس بطوراے ایس پی جوائن کیا۔انہوں نے بطور ڈی پی او ساہیوال، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، قصور اور رحیم یار خان، چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور، ایس ایس پی (ایڈمن) لاہور، ایس ایس پی(ایڈمن) سپیشل برانچ، ایس ایس پی(آپریشنز)لاہور، اے آئی جی(انکوائریز)پنجاب، اے آئی جی(ڈسپلن)پنجاب اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن مانیٹرنگ سمیت مختلف عہدوں پرفرائض سرانجام دیئے ہیں۔منتظر مہدی کا شمار محکمہ پولیس کے پروفیشنل اورمحنتی افسران میں ہوتا ہے۔ منتظر مہدی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد افسرا ن و سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں محنت، جذبے اور لگن سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں