ڈالہ کلچر،غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی صدر سدرہ خان کی ہدایت پر ڈالہ کلچر،غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ.الیکشن مہم کے دوران سر عام ڈالہ کلچر پر اسلحہ لیکر گھونے اور نماٸش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 05 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار،ملزمان میں عنصرعباس ،افتخار، سجاد احمد اور عامر حفیظ چیمہ شامل،ترجمان پولیس.ملزمان کے قبضہ سے 02 راٸفلیں، پستول، میگزینز اور درجنوں گولیاں اور 2 عدد شراب کی بوتلیں برآمد،ملزمان پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے پولیس نے دھر لیا،ڈالہ کلچر، غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے , ایس پی صدر سدرہ خان

اپنا تبصرہ بھیجیں