“کچھ تو شرم کرو”؛ ٹک ٹاکر سحر حیات حاملہ ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے اپنے حمل کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تو صارفین اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ٹک ٹاک کی معروف سحر حیات اور اُن کے شوہر سمیع رشید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یہ جوڑی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے سحر حیات سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔

اب یہ جوڑی اپنے نئے یوٹیوب وی لاگ کے ساتھ مداحوں کے سامنے آئی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، 32 منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل وی لاگ میں اس جوڑی نے اپنی ساتھی ٹک ٹاکرز کو ویڈیو کالز کرکے حمل کی خبر کردی۔
اس کے علاوہ سحر حیات اور سمیع رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں سحر ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سمیع نے لال رنگ کا کُرتا پہنا ہوا ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں سحر اور سمیع نے نومولود بچے کے کپڑے اور جوتے لیکر تصاویر لیں اور اس منفرد انداز میں حمل کا اعلان کیا۔

سحر حیات نے اپنی پوسٹ کے طویل نوٹ میں لکھا کہ “میں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ بھلائی کی، کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا لیکن مجھے کبھی اُس بھلائی کو صلہ نہیں ملا، میں سوچتی تھی کہ اللہ کب مجھے میری بھلائی کے اجر دیں گے”۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ “جب سمیع سے میری شادی ہوئی اور اب یہ اتنی بڑی خوشی ملنے جارہی ہے تو مجھے یقین ہوگیا دیر سے ہی سہی لیکن اپنے بندوں کو صلہ لازمی دیتا ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں