ڈیڑھ کروڑ کی چوری کی واردات کا معمہ حل، ملزمان گرفتار۔ مال مسروقہ برآمد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈیڑھ کروڑ کی چوری کی واردات کا معمہ حل، ملزمان گرفتار۔ مال مسروقہ برآمد.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالک کے سپرد کر دیا،نصیر آباد کے علاقے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کو ٹریس کرکے نقدی مدعی خالد محمود کے سپرد کی گئی.گرفتار ملزمان رضوان، مہوش رضوان اور حسنین نے اپنے مالکان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چوری کی واردت کی تھی.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے چوری کی واردات کا نوٹس لیا تھا،ملزمان گھر سے طلائی زیورات، ڈالرز، درہم اور ریال چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، اپنی رقم کی واپسی پر مدعی مقدمہ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا شکریہ ادا کیا،انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں