نادیہ حسین کے اندر “چاہت فتح علی خان” کی روح آگئی

Media Network Pakistan

کراچی(ایم این پی)پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے معروف سوشل میڈیا اسٹار، اداکار و میزبان مومن ثاقب کے پروگرام “حد کردی” میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار گلوکاری کی۔

نادیہ حسین نے پروگرام “حد کردی” کے سیگمنٹ “لِپ سنسنگ چیلنج” میں سن 1992 کے “اسٹرنگ بینڈ” کا مشہور گانا “سر کیے یہ پہاڑ” گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب اُن کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

نادیہ حسین کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں