جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کردی

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کردی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا، جسٹس طارق اور جسٹس مظاہر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کرتے ہوئے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، مخدوم علی خان کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کرنے اور کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جسٹس مظاہرنقوی کے اعتراضات پرغورکیا جائے گا، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کوشوکاز نوٹس جاری کیا تھا اس کے علاوہ کونسل نے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات اٹھا دئیے، جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے اعتراضات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیئے گئے، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق کی کونسل میں شمولیت پر اعتراض کیا، جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے جسٹس نعیم اختر افغان پر بھی اعتراض کیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے ریفرنس اور شواہد کی نقول بھی مانگ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں