سول لائن انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)سول لائن انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی.گم ہونیوالی 33سالہ اقصٰی کوبحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا گیا،اقصٰی کے بھائی نےتھانہ سول لائن میں اقصٰی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اقصٰی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن کو اقصٰی کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن نے انچارج انویسٹی گیشن پولیس سول لائن عمران افتخار کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دی، اقصٰی کوجدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمرون اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے تلاش کیا گیا، 33سالہ اقصٰی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہے اور عبقری دوا خانہ سے دوائی لینے کے دوران راستہ بھٹک گئی تھی،اقصٰی کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں