انویسٹی گیشن پولیس مزنگ کی بڑی کارووائی،قتل کا ملزم گرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)انویسٹی گیشن پولیس مزنگ کی بڑی کارووائی.اندھے قتل کا ملزم ذوالفقار عرف ہیرو آلہ قتل سمیت گرفتار، ملزم نے اپنے دوست بھولا کو معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے قتل کی اس بڑی واردات کا کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن بابر جاوید کو اس اندھے قتل کی سنگین واردات کو ٹریس کرنےکا ٹاسک دیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن نے انچارج انویسٹی گیشن مزنگ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سی سی ٹی وی کیمرون،آئی ٹی ایکسپرٹ اور پیسہ ورانہ صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا.ملزم اورمقتول آپس میں دوست تھےاور نشئہ کے عادی تھے،نشئہ کے لین دین کی وجہ سے ذوالفقار اور مقتول بھولا کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کی وجہ سےملزم ذوالفقار نے چھری کے وار کر کے بھولا کو قتل کیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سےمزنگ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان،

اپنا تبصرہ بھیجیں