ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں ، خوشحال پاکستان چاہیے: نوازشریف

Media Network Pakistan

کوئٹہ (ایم این پی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں بلکہ خوش حال پاکستان چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کوئٹہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغض ، حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا ، ن لیگ نے گوادر، کوئٹہ، ژوب سمیت سب علاقوں کے بارے میں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بجھایا اور ڈیمز بنائے، کچی کنال کے لیے ہم نے پچاس ارب روپے دیے، کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والا راستے کا منصوبہ 2018 میں مکمل ہونا تھا جو اب تک نہیں ہوا، بلوچستان کے طلباء کو بھی ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھنے کا حق ہے، ان لوگوں میں اور ہم میں کچھ تو فرق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کس نے بلوچستان کی خدمت کی، جب میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنا تھا تب سے گوادر کا نام لے رہا ہوں، ہم چاہتے ہیں عوام جو بجلی کے بلوں سے آزاد کریں، ہم ایسی سکیم لائیں گئے جس سے عوام کو سولر پینل دیں سکیں، ہماری کوشش ہوگی ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی حاصل کریںعوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں