ہماری شادی شدہ زندگی میں سب کچھ بالکل ٹھیک ہے: سید جبران

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) معروف پاکستانی اداکار سید جبران نے کہا ہے کہ ہماری شادی شدہ زندگی میں سب کچھ بالکل نارمل چل رہا ہے۔

حال ہی میں اداکار سید جبران نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی اور بیوی کی علیحدگی سے متعلق افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔

سید جبران کا کہنا تھا کہ ہماری علیحدگی سے متعلق خبریں صرف بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں، میری اہلیہ ان سنی سنائی باتوں پر شدید برہم ہوگئی تھیں، انہیں بہت مشکلوں سے میں نے سنبھالا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور اہلیہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ہماری شادی شدہ زندگی میں سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں