لاہور(ایم این پی)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرنز ایبک پولو کپ کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈی ایس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو 9-8.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے شاندار کھیل پیش کیا اور تمام 9 گول سکور کیے دوسری طرف ڈی ایس پولو /شیخو سٹیل کی طرف سے تمام آٹھوں گول ارجنٹائن سے آئے ہوئے نکو رابٹس نے سکور کیے۔ دوسرے میچ میں پیبل بریکر کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد باڑیز پولو ٹیم کو 6.5-5 گول سے ہرا دیا۔پیبل بریکر کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین، بلال حئی نے دو اور آغا موسی نے ایک گول سکور کیا۔ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ باڑیز پولو کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے تین اور ابراہیم خلیل نے دو گول سکور کیے۔ میچز دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور دیگر بھی موجودتھے۔
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرنز ایبک پولو کپ کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے
Media Network Pakistan