Media Network Pakistan
لاہور (ایم این پی) نامور پاکستانی اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ شادی اور فیملی بہت ضروری ہے اس سے زندگی میں ٹھہراؤ آتا ہے۔
اداکارہ غنا علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز میں دوبارہ واپسی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل اظہار خیال کیا۔
شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ غنا علی کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے فیملی بنانے کے بعد مجھ میں عقل آگئی ہے، معلوم ہوگیا ہے کہ دنیا کی اصلیت کیا ہے، جب تک میری شادی نہیں ہوئی تھی میری زندگی میں ٹھہراؤ نہیں تھا، شادی اور فیملی انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی سوچ ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ہینڈسم مرد چاہیے جو امیر بھی ہوں، لڑکیوں کو اپنے دماغ خراب نہیں کرنے چاہئیں، اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے۔