لاہور(ایم این پی)سبزہ زار میں ہونے والی 55 لاکھ 25ہزار روپے واردات کا ڈراپ سین.میاں بیوی نے مخالفین کو پھنسانے کےلیے واردات کا ڈرامہ رچایا،پولیس نے مدعیہ عروج فاطمہ کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کیا تھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کو ڈکیتی کی اس بڑی واردات کو ٹریس کرنےکا ٹاسک سونپاگیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار نبی بخش بٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔مقدمہ کے اصل حقائق تک پہنچنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرون ، سیف سٹی کیمرون اور آئی ٹی ایکسپرٹ سے مدد لی گئی۔دوران تفتیش مدعیہ اور اسکے شوہر کےبیانات میں تضادات پر شک گہرا ہوا،انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار نبی بخش بٹ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے دن رات کوشاں ہیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور
سبزہ زار میں ہونے والی 55 لاکھ 25ہزار روپے واردات کا ڈراپ سین
Media Network Pakistan