لاہور(ایم این پی)سبزہ زار میں سوتیلے باپ کو قتل کرنے والا ملزم احسن گرفتار، سبزہ زار پولیس کے مطابق ملزم نےگھریلو لڑائی جھگڑےکی بناء پر اپنے سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس نے مقتول کے بھائی ندیم عباس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار نبی بخش بٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمرون ،آئی ٹی ایکسپرٹ اور پیسہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی سبزہ زار انویسٹی گیشن ٹیم کو تعریفی اسناد کا اعلان،
سبزہ زار میں سوتیلے باپ کو قتل کرنے والا ملزم احسن گرفتار
Media Network Pakistan