لاہور میں بارش سے اسموگ میں کمی، لاک ڈاؤن بدستور نافذ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش سے اسموگ میں کمی آگئی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

شہر میں بارش کے بعد درجہ حرارت تقریبا 15 ڈگری کم ہوگیا اور اسموگ اوسطاً 350 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے اسموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور سانس اور آنکھوں کی جلن میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیکفیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند رہیں گے جبکہ 10، 11 اور 12 نومبر کو بینکس، سرکاری و نجی دفاتر، پارکس اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور مینوفیکچرنگ کے لیے تمام صنعتیں کھلی رہیں گی تاہم فیکٹری آؤٹ لیٹس اور سیلز پوائنٹس بند رہیں گے۔ تاجر تنظیموں سے آج بھی مارکیٹس بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے نفاذ کے لیے شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت کو محدود ترین کیا جائے گا۔ تمام ٹیک اویز مکمل بند ہونگے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔ شہری کسی الجھاؤ کی صورت میں ڈی سی آفس سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں