لاہور (ایم این پی) پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کرتے ہوئے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنے کی اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب نے ترمیمی نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی۔
سموگ کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے وسطی اور جنوبی پنجاب میں سموگ خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے، گوجرانوالہ ، ملتان، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جانے کا امکان ہے، سرگودھا، ڈی جی خان اور ساہیوال بھی سموگ کی لپیٹ میں آسکتے ہیں، اسی طرح راولپنڈی میں بھی سموگ بڑھنے کا اندیشہ ہے، اس لیے شہری بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں، باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح سے آگاہ رہیں اور نظام تنفس کو سموگ اثرات سے بچانے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں تبدیلی کردی
Media Network Pakistan