Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، لوئر مڈل کلاس کی واحد جماعت ہے، میں نے اُنہیں سچے جذبات کے ساتھ دعوت دی۔اُنہوں نے اچھے طریقے سے سنا ، فیصلہ وہ خود کریں گے، اس موقع پر روف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو جون ایلیا کے شعر بھی سنا دیے۔
شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم رہنما کو جواب دیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاؤں کا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے رؤف صدیقی سے دوبارہ شعر سنانے کی فرمائش بھی کی۔
رؤف صدیقی نے کہا ایم کیو ایم کے پیچھے ہزاروں شہدا کا لہو شامل ہیں ،ہم ایسے کسی دوسری جگہ نہیں جا سکتے، یہ آسان جدوجہد تو ہے نہیں، مجھے تو آفر کی گئی ہے کے آپ کے مقدمات ختم کردیے جائیں گے آپ باہر جاکر بیٹھ جائیں۔