’ ڈان 3‘ سے شاہ رخ خان کے نکلنے کے بعد پریانکا چوپڑہ کی انٹری

Media Network Pakistan

ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ کی فلم ’ڈان 3‘ سے شاہ رخ خان کے نکلنے کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑہ ایک بار پھر فلم کی کاسٹ میں شامل ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ میگا ہٹ ’ڈان‘ سیریز کی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار سے شاہ رخ خان کی چھٹی ہونے کے بعد بالی ووڈ کی سپراسٹار پریانکا چوپڑہ فلم کے نئے ہیرو رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

پریانکا چوپڑہ نے ’ڈان ‘ اور ’ ڈان 2‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا تاہم دونوں اسٹارز کے درمیان رومینس کی افواہوں کے بعد شاہ رخ خان نے کسی فلم میں پریانکا چوپڑہ کے ساتھ کام نہیں کیا۔ ڈان سریز میں پریانکا کا کردار جنگلی بلی کے نام سے مشہور ہوا تھا اور شائقین نے پریانکا اور شاہ رخ کی جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔

ڈائرکٹر فرحان اخترکے ’ڈان 3‘ میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کے اعلان نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی تھی کیونکہ اس سے قبل سیریز کی دونوں فلموں میں شاہ رخ خان ’ڈان’ کے روپ میں دکھائی دئیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں