لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن/ جائزہ میٹنگ کا انعقاد.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹنگ.میٹنگ میں لاہور کے ڈویژنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز اور انچارجز کی شرکت.ڈاکٹر انوش مسعود نے پینڈنگ اور زیر التوا مقدمات بارے تمام ڈویژنز کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا,تمام امور کی مانیٹرنگ خود کروں گی،پینڈنگ کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت.تمام ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر ایک سرکل وزٹ کریں اور سرکل کے تھانیداروں سے مثل چیک کریں، پینڈنگ روڈز اور چالانی ریشو بہتر نہ بنانے پر متعدد ڈی ایس پیز سے اظہارِ ناراضی .اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تشکیل ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا.افسران کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے اور صفائی کے نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایات.تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں، اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیموں سے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں،شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، .محنتی افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود
ایس ایس پی انویسٹی گیشن/ جائزہ میٹنگ کا انعقاد
Media Network Pakistan