لاہور(ایم این پٔی)غیر ملکی خفیہ ایجنسی کےایجنٹوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم شیرازبٹ گرفتار.ایس پی آرگنائزڈ Tvکرائم یونٹ ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کی ہمراہ ڈی ایس پی سید حسین حیدر ماڈل ٹاؤن میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو .لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کےواقعات میں ملوث غیر ملکی خفیہ ایجنسی کےایجنٹوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم شیرازبٹ گرفتار.لاہور میں ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،ملزمان کا سرغنہ شیرازبٹ اورمحمد ممریز گرفتار،ملزمان کو سید حسین حیدر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے لاہور سےگرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا،ملزمان سے ناجائز اسلحہ رائفلیں جدید 42،پسٹل 58اور ہزاروں گولیاں برآمد.ملزمان شیرازبٹ اور ممریز غیرملکی ایجنسیوں، دہشت گرد تنظیموں،لاہور کے مختلف جرائم پیشہ افراد اور شوٹرز کو ناجائز اسلحہ فراہم کرتے تھے،.ملزم شیرازبٹ اور اسکا بھائی حسنین بٹ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتے تھے، کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی بنانے والے دوملزمان رفاقت علی اور شیر بازخان گرفتار.ملزمان سے جعلی کرنسی بنانے والے آلات اورکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی جعلی کرنسی برآمد، .جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی.ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس،پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سےگرفتار کیا گیا، .ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے،
غیر ملکی خفیہ ایجنسی کےایجنٹوں کو اسلحہ سپلائی کرنے والا ملزم شیرازبٹ گرفتار
Media Network Pakistan