کراچی میں پولیس آپریشن، متعدد غیرقانونی غیر ملکی گرفتار

Media Network Pakistan

کراچی(ایم این پی) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سائٹ سپرہائی وے یثرب گوٹھ میں میں آپریشن کیا۔ پولیس نے گھر گھر چیکنگ کے دوران تلاش ایپ کا بھی استعمال کیا گیا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ان کے اپنے ممالک بھیجنے کے لیے آپریشن کے دوسرے روز 2 نومبر کی الصبح ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے سائٹ سپرہائی وے کے علاقے یثرب گوٹھ میں آپریشن کیا۔

آپریشن میں ایس پی سہراب گوٹھ ، ایس پی گلشن اقبال ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تمام تھانوں ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر سمیت تھانوں کی بھاری نفری نے حصہ کیا جبکہ آپریشن خواتین افسران و اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
آپریشن سے قبل یثرب گوٹھ کی تمام گلیوں کا محاصرہ کر کے داخلی راستوں پر پولیس موبائلیں کھڑی کر دی گئیں اور کسی بھی شخص کو علاقے سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پولیس کی بھاری نفری افسران کے ہمراہ ایک ساتھ پورے یثرب گوٹھ کی گلیوں میں ایک ساتھ داخل ہوگئی اور گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر خواتین اہلکاروں کے گھروں میں داخل کر دیا گیا جبکہ ان کے مردوں کو گھروں کے باہر بلا کر شناختی کارڈ اور حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے سٹیژن کارڈ چیک کیے گئے ، یثرب گوٹھ کے متعدد مکینوں نے اس بات کی تصدیق کہ وہ افغان نیشنل ہیں تاہم ان کے پاس حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ افغان نیشنل کارڈ موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں