الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے، سجیل سواتی نے مزید کہا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ صدر مملکت سے اس معاملے پر مشاورت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں