سیلینا گومز غزہ کی صورتحال سے دلبرداشتہ، سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان

Media Network Pakistan

لاس اینجلس(ایم این پی) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا اعلان کردیا۔

سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہوں۔ معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ دہشتگردی کی مذمت کرتی ہوں۔ کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، اسے تشدد اور دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا ہولناک ہے۔ ہمیں تمام لوگوں خصوصا بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری پوسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی بات میرے لیے پریشان کن ہے۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہوں۔ کاش کے میں دنیا میں بہتری کے لیے کچھ کرسکتی۔ سیلنا گومز کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں