لاہور(ایم این پی)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز/ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، زیادتی، اغواء، ڈکیتی،چوری اور فراڈ کے 27مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعی غلام مصطفیٰ اور نواز اغواء، امجد محمود، وزیر احمد اور اکرام اللہ ڈکیتی جبکہ انساء فاطمہ چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعی عرفان علی چوری، اصغر علی اور عثمان انور دھوکہ دہی شاہ زیب اغواء، عبدالااحد چوری اور عبدالستار چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے.مقدمات میں ناقص تفتیش ثابت ہونے پر تھانہ مصری شاہ اور مصطفیٰ ٹاؤن سمیت متعدد تفتیشی افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری.دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری
انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز/ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری
Media Network Pakistan