رنویر سے رشتے کے باوجود دیپیکا کے دوسرے مردوں سے تعلقات، مداح سیخ پا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے رنویر سنگھ سے رشتے میں ہونے کے باوجود دوسرے مردوں کیساتھ تعلقات پر اداکارہ کے مداح سیخ پا ہو گئے اور تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنور سنگھ نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس قسط کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، انہی میں سے ایک کلپ میں دیپیکا پڈوکون کو اپنے ماضی کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شو کے دوران دیپیکا نے اپنے ماضی کے رشتوں کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ ابتدائی طور پر ایک پرعزم رشتے کی تلاش میں نہیں تھیں، صرف اکیلے رہ کر زندگی کا مزہ لینا چاہتی تھیں اور اپنے ماضی کے رشتوں سے نکلنا چاہتی تھیں۔

دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں سنگل رہ کر زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی تھی اور پھر جب رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے تو میں نے ان سے بھی کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا، مجھے اس وقت تک رنویر کے ساتھ وابستگی نہیں ہوئی تو جب تک انہوں نے مجھے پروپوز نہیں کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی، دوسرے مردوں کے ساتھ ہونے کے باوجود بھی میرے ذہن میں صرف رنویر سنگھ ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بےشک! میں دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھی لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ مجھے رنویر کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ میرے دل میں تھے۔

دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں