لاہور(ایم این پی)لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری۔ترجمان لیسکو.پچاسویں روز میں 26صارفین گرفتار،138 سےزائد کے خلاف مقدمہ درج۔وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 213کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،211بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے138درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ26 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹریل،5کمرشل اور207 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو279,063(دو لا کھ اناسی ہزارتریسٹھ) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت12,726,155 (ایک کروڑستائیس لاکھ چھبیس ہزار ایک سو پچپن) روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔چک نمبر39فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو6750یونٹس (700,000) روپے،حق نواز روڈ شالامار کے علاقہ میں کنکشن کو6315یونٹس، (350,000)روپے،غازی پارک شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں کنکشن کو5000 یونٹس320,000 روپے اوربرکت پورہ کے علاقے میں ایک کنکشن کو3450یونٹس253,830کی رقم چارج کی گئی ہے۔
50 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک10160ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر21677کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،21457کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے20695درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک42,701,670(چارکروڑستائیس لاکھ ایک ہزارچھے سو ستر) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1,848,049,110(ایک ار ب چوراسی کروڑاسی لاکھ لاکھ انچاس ہزارایک سو دس روپے) ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری۔ترجمان لیسکو
Media Network Pakistan