ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ آمد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ آمد.ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا ایس پیز آرگنائزڈ کرائم یونٹ و ڈویژنل افسران و اہلکاروں کا پھولوں سے استقبال اور نیک تمناؤں کا اظہار.ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے چوہنگ آرگنائزڈکرائم یونٹ میں نئی مسجد کا افتتاح کیا.ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے رواں سال بہترین کارکردگی پر آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ کے افسران و اہلکاروں کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے چوہنگ کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی اورمحنت کو سراہا،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے اسی طرح محنت اورایمانداری سے کام کریں، عوام کی جان ومال کےتحفظ کویقینی بنانے والے پولیس افسران شاباش کےمستحق ہیں، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک

اپنا تبصرہ بھیجیں