6ملزمان پر مشتمل 2خطرناک ڈکیت ورابرگینگزگرفتار

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس پی نارتھ فرقان بلال کی آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں سے اہم گفتگو .6ملزمان پر مشتمل 2خطرناک ڈکیت ورابرگینگزگرفتار .گرفتار ملزمان میں سرغنہ جان شیر عرف جونی ،شہزادعلی ،عبدالرحمان،محمد راحیل، محمد علی اورعابد شامل،.ملزمان سے 74لاکھ سے زائد نقدی،طلائی زیورات، موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد،لاہورکے مختلف علاقوں میں ہونےوالی 63 سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں کا بھی انکشاف مزید تفتیش جاری،ملزمان مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے تھے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی.ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی.شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں