آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹر ماڈل ٹاؤن/تقسیم مال مسروقہ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹر ماڈل ٹاؤن/تقسیم مال مسروقہ کا انعقاد.آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کیا.ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے ہمراہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر نے مال مسروقہ تقسیم کیا،ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات 1کروڑ 25لاکھ ڈاکوؤں سے برآمد کرکے ریکوری کی رقم مدعی ہارون خان کےسپرد کی.رائےونڈ سٹی کے علاقہ سے ڈکیتی کی واردات 3لاکھ پچاس ہزار روپے ڈاکوؤں سے برآمدکرکےمدعی صابر کے سپرد کی.علاقہ ہربنس پورہ سے ڈکیتی کی واردات 180000روپےڈاکوؤں سے برآمدکرکے مدعی بلال کے سپرد کی.شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی افسران و اہلکاروں کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ.شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں