ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد.تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں ڈی ایس پی لیگل اور اے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران کی شرکت .تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، چوری، دھوکہ دہی، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے 12 مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا، مدعیہ ریحانہ بی بی قتل، ریاض احمد اقدام قتل جبکہ خیر محمد امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعی محمد ریاض چوری، مکرم عباس اور عمران یونس دھوکہ دہی جبکہ صدیق احمد چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے.عمران کشور نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے.دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، عمران کشور

اپنا تبصرہ بھیجیں