نئے تعینات ہونے والے ایس پی سی آر او ڈاکٹر رضا تنویر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)نئے تعینات ہونے والے ایس پی سی آر او ڈاکٹر رضا تنویر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.پی آر او ٹو ڈی آئی جی ضیغم عباس ,انچارج سی آر او انسپکٹر حسین فاروق نے ایس پی سی آر او کا استقبال کیا ،پھول پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر رضا تنویر اس سے پہلے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن تعینات تھے۔ڈاکٹر رضا تنویر نے سی آر او سے متعلقہ برانچز کا دورہ کیا،انچارج سی آر او انسپکٹر حسین فاروق نے ورکنگ امور بارے بریفنگ دی،ڈاکٹر رضا تنویر کی کرائم میپنگ، فنگر پرنٹ،سکیچ میکنگ سمیت پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں خصوصی دلچسپی، سی آر او برانچ میں موجود سافٹ وئیرز کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی،تمام ملزمان کا کریمنل ریکارڈ فوری اور بلا تفریق اپڈیٹ رکھنے کا بھی حکم،ڈیٹا اینالٹکس،ای گیجٹس سمیت آئی ٹی بیس پولیسنگ پر فوکس کریں، تفتیشی افسران کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول تک با آسانی رسائی کو یقینی بنائیں، تمام امور کی خود نگرانی کروں گا،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کمیونٹی پولیسنگ سمیت میرٹ کی بالا دستی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں