نیب اور لاہور چیمبر کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن پر سیمینار اور واک کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اینٹی کرپشن کے موضوع پر سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، ڈائریکٹر نیب عمران سہیل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عطیہ عظمت نے اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے شرکاءکو بتایا کہ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ڈالر کی شرح میں فرق، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی اور گرے اکانومی پر تبادلہ خیال کیا۔ان کا موقف تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے چارٹر آف اکانومی پر دستخط ہونے تک انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت سے متعلق پالیسیاں بناتے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ ہونا چاہیے۔ڈائریکٹر نیب عمران سہیل نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سہ رخی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جو حکمت عملی ےروک تھام اور نفاذ پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال نو دسمبر کو دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا دن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے آگاہی اور تدارک کے لیے مہم بھی شروع کر رکھی ہے جس کے لیے وہ مختلف اداروں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی سیشن شروع کر رہا ہے۔ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ بدعنوانی ایک ہمہ جہتی اور کثیر الجہتی مسئلہ ہے۔ سب سے پہلے کرپشن سے بچنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا، ہم کرپشن کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہمات بھی ضروری ہیں تاکہ ہم بدعنوانی کی بنیادی وجوہات کا سدباب کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ چیمبر اس سلسلے میں بہترین سہولت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیسی کی کوششیں چیمبرز کے ذریعے کی جائیں اوراینٹی کرپشن نیٹ ورکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اجتماعی آواز موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ کرپشن کے خلاف اجتماعی آواز کا اثر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں