سکول این جی اوزکے سپردکرنے کافیصلہ نامنظور،خواتین اساتذہ

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی ) سکول این جی اوزکے سپردکرنے کافیصلہ نامنظور،خواتین اساتذہ کا شدید احتجاج،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول رینجرزکالونی لاہور کینٹ میں خواتین اساتذہ نے سرکاری سکولوں کواین جی اوز کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کو مستردکردیا۔احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی۔سکول کی پرنسپل میڈم نائیلہ نے میڈیا نیٹ ورک پاکستان )ایم این پی (گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوںکو این جی اوز کے سپرد کرنا تعلیمی نظام کا قتل عام ہے،غریب بچوں کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوجائے گا،حکومت کو ایسے اقدامات سے گریزکرنا چاہیے۔حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات ٴٴلیو انکیشمنٹ ،تنخواہوں اورپینشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہٴٴ کو پورا کرے۔مہنگائی کے دورمیں غریب بھوک سے مررہا ہے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں اور حکومت بہترپلاننگ کے بجائے اداروں کی نجکاری پر تلی ہوئی ہے ایسے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں۔ہم ان تمام اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں