قوم کی امید،تعمیر و ترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں:عمران اللہ اعوان

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) مسلم لیگ ٟنٞکے رہنما حاجی ملک عمران اللہ اعوان نے کہا ہے کہ قوم کی امید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں۔عوام کو مہنگائی اور مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نواز شریف ہیں۔نوجوان کے روشن مستقبل اور ترقی کا ضامن نواز شریف ہے۔ مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے۔عوام کے منتخب وزیر اعظم نواز شریف ملک و قوم کیلیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔نواز شریف کو کام کرنے دیا جائے تو مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہو جائیں گے،ان کو اقتدار کی نہیں بلکہ عوام کو مسائل سے نجات کیلئے ان کی ضرورت ہے، نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہےں۔نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، وہ ہی قوم کو متحد کر کے ریلیف دے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارحاجی ملک عمران اللہ اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مستونگ اورہنگو میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوںکے عزائم قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔پاکستانی قوم پاک فوج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے اور بہت جلد وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں