Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہمیشہ ہی سے اپنے فیشن سٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ڈمپل گرل نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ساڑھی میں ملبوس دلکش تصاویر شیئر کی ہیں، ان کے لباس کا یہ روایتی انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر کی تیار کردہ حسین ساڑھی زیب تن کی ہے، ملٹی کلر لان کی اس فلورل ساڑھی پر گہرے رنگ کے پھول پرنٹ ہیں جو ان کے لباس کی خاصیت ہیں۔
ساڑھی کے بلاؤز میں منفرد اور مختلف پرنٹ نے ان کی اس ساڑھی کوچار چاند لگا دئیے، ان کی یہ ساڑھی ہر طرح سے سٹائلش عنصر کی عکاسی کر رہی ہے۔