لاہور چیمبر کی جانب سے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ اور ایگزیکٹو کمیٹی نے مستونگ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی ہے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ایک مذمتی قرارداد منظور کی۔ انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ واقعہ ایک غیر انسانی واقعہ ہے جس میں بے گناہوں کا خون بہایا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سوگواران کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور حکومت کو دہشت گردی کے دوبارہ پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں