Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)سی آئی اے ہیڈ کوارٹر ماڈل ٹاؤن/تقسیم مال مسروقہ.سی آئی اے لاہور نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کر دیا.ڈی آئی جی کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک اور ڈی ایس پی کینٹ چوہدری فیصل شریف نے مال مسروقہ تقسیم کیا،.سی آئی اے کینٹ لاہور نے سندر کے علاقہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں85 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات 150 تولے مدعی عمیر احمد کےسپرد کیے گئے.ستوکتلہ کے علاقے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کو ٹریس کرکے7 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات مدعی عادل عمر کے سپرد کیے گئے۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی سی آئی اے کے افسران و اہلکاروں کو شاباش.شہریوں نے اپنی جمع پونجی واپس ملنے پر سی آئی اے پولیس کا شکریہ ادا کیا.