لاہور(ایم این پی)پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا.نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور اجلاس میں یہ طے پایا کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے 8 فروری سے 24 مارچ 2024کی ونڈو رکھی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے حتمی شیڈول کی منظوری اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔یہ لیگ چھ ٹیموں کے ساتھ ہی کھیلی جائے گی۔اجللاس میں خواتین کرکٹ کی ترقی کے ضمن میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے انعقاد کے مواقع تلاش کرنے کے ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ ہنگامی منصوبہ بندی کے تحت لیگ کے متبادل مقامات کے سلسلے میں فرنچائزز کے ساتھ نظر رکھے گا۔اجلاس میں ایچ بی ایل پی سی ایل 9۔کے ڈیجیٹل اور میڈیا حقوق اور دیگر تجارتی معاملات کے ٹینڈر کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس کا انعقاد
Media Network Pakistan