لاہور(ایم این پی)سی آئی اے اقبال ٹاون کی بڑی کاروائی،سی آئی اے اقبال ٹاون نے سکول کالج اور گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا.سی آئی اے اقبال ٹاون کی کارروائی پر نقب زنی کرنے والے3 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان کا سرغنہ علی حیدر، محمد جاوید عرف سائیں اور سلیم شامل،ملزمان سے سکولوں سے چوری شدہ لیب ٹاپ، پرنٹر، LCD – TV کمپیوٹر موٹریں اور دیگر گھریلو قیمتی اشیاءاور نقدی کل مالیتی 25لاکھ روپے برآمد.ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور 30سے زائد نقب زنی جیسی وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری،.جبکہ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا.ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سی آئی اے پولیس کاروائیاں جاری رکھے گی،ایس پی نارتھ جناب فرقان بلال صاحب کی طرف سے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاون محمد علی بٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ
سی آئی اے اقبال ٹاون کی بڑی کاروائی
Media Network Pakistan