لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے پیٹرنزکا افتتاح کردیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ملبوسات کے معروف برانڈ پیٹرنز بائے شمائلہ عثمان کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب میں برانڈ کی اونر شمائلہ عثمان، کرکٹرز اور شوبز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ایم ایم عالم روڈ پر قائم ہونے والی پہلی برانچ میں پیٹرنز بائے شمائلہ عثمان نے انتہائی اعلی معیار کے عروسی و دیگر ملبوسات رکھے ہیں جن کی قیمت انتہائی مناسب اور سب کی پہنچ میں ہے۔ پہلے روز تمام پروڈکٹس پر پچاس فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیے ۔ لاہور چیمبر وومن ایمپاورمنٹ کی بات کرتا ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی اٹھارہا ہے۔ انہوں نے برانڈ کی اونر شمائلہ عثمان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فیشن انڈسٹری کا حجم کئی ٹریلین ڈالرز ہیں۔ پاکستان کا یہ شعبہ صلاحیتوں سے مالامال ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بھرپور حصہ حاصل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ پیٹرنز کی اونر شمائلہ عثمان نے کہا کہ مناسب قیمت میں بہترین ملبوسات متعارف کروانا ان کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ شعبہ ترقی کرنے کی خاطر خواہ صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں