لاہور (ایم این پی) مقبول ڈرامے “کابلی پلاؤ” میں “چھمو” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رائما خان نے سپر سٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ رائما خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کس اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟ جس پر رائما کا کہنا تھا کہ مجھے فواد خان کے ساتھ کام کرنا ہے، انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے التجا کی کہ وہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کاسٹ کریں۔
ایک سوال کے جواب میں رائما خان نے کہا کہ وہ سکرین پر اس لیے کم نظر آتی ہیں کہ کوئی انہیں کاسٹ ہی نہیں کرتا، انہیں جب بھی شوبز میں اچھا کام کرنا ہوتا ہے تو وہ ہدایت کار کاشف نثار کو فون کرکے کہتی ہیں کہ انہیں کاسٹ کیا جائے۔
خیال رہے کہ رائما خان کی طویل عرصے بعد چھوٹی سکرین پر واپس ہوئی ہے، ان دنوں وہ مقبول ڈرامے کابلی پلاؤ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ان کے کردار “چھمو” کو سراہا جا رہا ہے۔